اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانوی ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں سے اسکول میں اچھی کارکردگی چاہتے ہیں تو انہیں اچھا ناشتہ کروائیں۔شاید ہی دنیا میں کوئی والدین ہوں جنہیں اپنے لاڈلے سپوتوں سے پڑھائی کے میدان میں کچھ کر دکھانے کی امیدیں نہ وابستہ ہوں، جس کے لئے والدین کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہو جاتے ہیں لیکن ماہرین نے تو اس کا نہایت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔جی ہاں برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذائیت سے بھرپور ناشتہ بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جو ان کی اسکول میں کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران 9سے 11سال کی عمر کے 5ہزار بچوں کے روز مرہ معمولات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن بچوں کے والدین انہیں بہتر ناشتہ کروا کے بھیجتے ہیں ان بچوں کے اساتذہ ان کی کارکردگی سے خوش رہتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Latest Articles
- ڈالر مہنگا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے ، مزار اقبال پر حاضری
- افغانستان سے مال بردار گاڑیوں میں لایا جانیوالا اسلحہ طورخم سرحد پر پکڑا گیا
- نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر ممکنہ امریکی پابندی کو مسترد کردیا
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا
- لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، صیہونی فوج کی تصدیق
- سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت
- پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی
- کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
- پختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے: پی ڈی ایم اے
Advertising
Top Searches
Art & Design
Blog
Culture
Economy
featured
Health
Lifestyle
Movies
N.Y.
Newspaper
Obituaries
Photos
Politics
Post
Science
Sports
Tech
Today's Arts
Travel
U.S.
Videos
World
انڈیا
ایران
ایف آئی اے
برسی
بھارتی یاتری
دفاع
دہشت گردی
رائس، ایکسپورٹ، پاکستان، چاول کی پیداوار، زرمبادلہ
سکھ حکمران
سکھ یاتری
شمالی وزیرستان
فوج
فٹ بال
منی لانڈرنگ
مونس الہی
مہاراجہ رنجیت سنگھ
واہگہ بارڈر
ویزے
پاکستان
پاک فضائیہ
پرویزالہی
پنجاب
کرپشن