کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 73 رنز پر ڈھیر، پی ایس ایل 2021 میں سفر تمام

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں ان کے سفر کا خاتمہ کردیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 25ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے انہیں 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، گزشتہ میچوں کے برعکس محمد رضوان کچھ بجھے بجھے نطر آئے اور 23 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے اینڈ سے شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور تیسری وکٹ کے لیے 37 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن اس مرحلے پر حسان خان کو دو چھکے لگانے کے بعد تیسرا بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شان مسعود باؤنڈری پر آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

 میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی اور گلیڈی ایٹرز نے ظہور خان کی جگہ ظاہر خان جبکہ سلطانز نے شیمرون ہٹمائر کی جگہ جانسن چارلس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیک ویدرلڈ، کیمرون ڈیلپورٹ، عثمان خان، اعظم خان، محمد نواز، حسان خان، عثمان شنواری، ظاہر خان، خرم شہزاد اور محمد حسنین۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران خان اور عمران طاہر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں