ویکسین کی خریداری میں رکاوٹ کو دور کرنے کے اقدامات پر وفاقی وزرا کا تبادلہ خیال

رواں ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ان دعووں کو مسترد کردیا تھا کہ کووڈ 19 ویکسین کی شدید قلت کے دوران لوگ وقت پر اپنا دوسرا ڈوز حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔

کراچی: کووڈ 19 ویکسین کی قلت کے بارے میں دعوے کو مسترد کرنے کے چند روز بعد ہی وفاقی حکومت نے بین الاقوامی سپلائرز کی جانب سے فوری طور پر ادائیگی کرنے کے دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ویکسین کی تازہ خریداری میں چیلنجز درپیش ہے۔

ویلیو ایچ ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام اور ذرائع کے مطابق اس صورتحال نے ملک بھر میں ویکسینیشن کے اہم پروگرام کو سست کردیا ہے اور صرف سندھ میں اس کے روزانہ کے ہدف میں تقریبا 50 فیصد تک کی کمی آگئی ہے

رواں ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ان دعووں کو مسترد کردیا تھا کہ کووڈ 19 ویکسین کی شدید قلت کے دوران لوگ وقت پر اپنا دوسرا ڈوز حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں اور کہا تھا کہ ملک میں تقریبا 20 لاکھ ویکسین دستیاب ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں