اکستان میں کورونا ویکسین کی قلت، بیرون ملک جانیوالےافراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

لاہور: پنجاب میں آسٹرازینیکا کی قلت کے باعث بیرون ملک جانیوالے افراد کی نوکریاں خطر ے میں پڑ گئیں، اوور سیز پاکستانیوں نے حکومت سے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا ویکسین کی قلت برقرار ہے ، ایکسپو سینٹر میں اوور سیز کے لیے ویکسین پھر ختم ہوگئی ، جس پر بیرون ملک جانیوالے افراد نے پاسپورٹ اٹھاکراحتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں آج ویکسین لگانے کا کہا گیاتھا مگرنہیں لگائی گئی، ہمارے پاسپورٹ اوراقامے کی مدت ختم ہو رہی ہے، بیرون ملک ہماری نوکریاں خطر میں پڑ گئی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں آسترا زینیکا ویکسین شاٹس دیں تاکہ وہ جلد سے جلد بیرون ملک سفر کرسکیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آسٹرا زینکا کی اگلی کھیپ 27 جون کو آئے گی۔

گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچا تھا، سائنو ویک ویکسین کی خوارکیں چین سے خریدی گئی ہے۔

مانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

بیان میں این سی او سی نے کہا تھا کہ صوبے اور وفاقی اکائیوں کو ویکسین فراہمی کیلئےانتظامات مکمل ہیں، حسب ضرورت وفاقی اکائیوں اور صوبوں کو ویکسین فراہم کی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں