روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے آنے والا غیر ملکی زرِ مبادلہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی سطح عبور کرگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اچھی خبر موصول ہوئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے مزید سنگِ میل عبور کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں کی جانے والی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی رقوم ایک ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئیں

پنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ 2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد سے اکاؤنٹس اور ڈپازٹس نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اکاؤنٹ 100 سے زائد ممالک کے تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے کھولے گئے ہیں جس سے آر ڈی اے کے پھیلاؤ اور حکومت اور مرکزی بینک کو ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو کیا تھا، اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کی مشترکہ قدم تھا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے تجارتی بینک بھی شامل تھے۔آر ڈی اے کا بنیادی مقصد ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں ڈپازٹ پر بہت زیادہ منافع کی پیش کش کرکے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو راغب کرنا ہے۔

آر ڈی اے تارکین وطن پاکستانیوں (این آر پی) کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے کسی برانچ کا دورہ کیے بغیر پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں