پاکستان اور ترکی کم عمر سپاہی بھرتی کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست میں شامل

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پری وینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کی فہرست میں شامل کرلیا، جس کے نتیجے میں فہرست میں شامل ممالک کی فوجی امداد اور امن مشن کے پروگرام میں شرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

ویلیو ایچ ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ نامزدگی امریکا کی سالانہ محکمہ جاتی ٹریفک ان پرسنز ( ٹی آئی پی) رپورٹ میں شامل ہے جو (انسانی) اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کے حساب سے ممالک کو مختلف درجہ بندی دیتی ہے۔

امریکا کی چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ ان غیر ملکی حکومتوں کی فہرست کی سالانہ ٹی آئی پی رپورٹ میں اشاعات کا تقاضا کرتی ہے جنہوں نے گزشتہ برس (یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021) تک کم عمر فوجیوں کو بھرتی یا استعمال کیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں