غیر معیاری ادویات فروحت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، چیئرمین ڈرگ کورٹ نے پنجاب بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو ملزمان کے خلاف زیر التوا چالان فوری پیش کرنے کا حکم دے دیا

چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے کوالٹی سیکرٹریز شریک ہوئےَ۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ نے کہا کہ عوام کو غیر معیاری ادویات دینے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں۔

زیر التوا مقدمات کے چالان فوری عدالتوں میں پیش کیے جائیں، قانون پر عملدرآمد سے ہی جرائم پر کنٹرول ہوگا، محمد نوید رانا نے مزید کہا کہ جعلی ادویات بیچنے والے ظلم کما رہے ہیں، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، اجلاس میں شریک تمام ڈرگ انسپکٹرز اور سیکرٹریز نے چالان جلد پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں