انسداد ڈینگی مہم کی سرویلنس کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زون کی سطح پر ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عبدالرؤف مہر کو داتا گنج بخش زون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور شاہد عباس کاٹھیا کو واہگہ زون کی سرویلنس کی ذمہ داری سونپ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی انعم زید کو گلبرگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور محمد موسیٰ کو کینٹ زون کی سرویلنس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی کو شالیمار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سردارفیضان کو راوی زون، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کو علامہ اقبال زون کی سرویلنس کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ارباب ابراہیم کو نشتر زون، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصراللہ رانجھا کو عزیز بھٹی زون کی سرویلنس، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آرمحمد اویس کو سمن آباد زون کی سرویلنس و مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ۔

ڈی سی لاہور نے تمام افسران کو انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کے کام کو چیک کرنے اور سرویلنس کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی، تمام افسران کو زون کی سطح پر آگاہی مہم کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں