شہر میں غیر قانونی منڈیوں و سیل پوائنٹس کی بھرمار، سگیاں روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی پوائنٹس اور پرائیوٹ منڈیاں لگ گئیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کےپیش نظر قربانی کے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ جاری،عید قریب آتے ہی شہر میں بڑی تعداد میں غیر قانونی منڈیاں اور سیل پوائنٹس لگ گئے جبکہ انتظامیہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی میں ناکام دکھائی دیتی ہے،

شہر میں سرکاری سطح پر انتظامیہ کی جانب سے 12 مویشی منڈیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ ان کے علاوہ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیےگئےہیں مگر اس کے باوجود سگیاں روڈ کے دونوں اطراف مافیا سرگرم دکھائی دےرہےہیں ،سگیاں روڈ کے دونوں اطراف میں غیر قانونی سیل پوائنٹس و منڈیوں کی بھرمار لگ چکی ہے،پولیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ موجود ہونے کے باوجود خرید و فروخت جاری، غیر قانونی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جنہیں روکنے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا،سگیاں روڈ کے اطراف موجود پرائیویٹ پلاٹس میں بھی بڑی تعداد میں غیر قانونی منڈیاں لگا کر کاروبار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں