کورونا وبا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، تاہم شہر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 139 نئے کیس سامنے آئے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، سارہ اسلم کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 224 نئے کیسزسامنے آئے ہیں، جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 309 ہو گئی، اب تک صوبے بھر میں 3 لاکھ 28 ہزار 838 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے، سیکرٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 822 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17 ہزار 58 ٹیسٹ کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی  میں 28، ملتان 11، فیصل آباد 8، گوجرانوالہ 6، بہاولپور 4 جبکہ  بہاولنگر، مظفرگڑھ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں  تین تین کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں