گمشدہ اور لاپتہ بچوں کو اپنوں سے ملانے کیلئے محکمہ پولیس کی نئی ایپ تیار۔

ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب وقاص نذیر کہتے ہیں نئی ایپ قوت گویائی، بینائی اور ذہنی معذور افراد کیلئے بھی مددگار ثابت ہو گی۔شہر لاہور میں کھو جانے والے بچوں کو ڈھونڈنا اب آسان ہو گیا۔ محکمہ پولیس کی نئی ایپ گمشدہ بچوں کو ان کے اپنوں سے ملائے گی۔ پولیس کی آئی ٹی برانچ نے سٹولن نامی ایپ تیار کر لی۔

جس تھانے کی حدود میں بچہ گم ہو گا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ڈیٹا اس تھانے کو بھجوایا جائے گا۔ گلیوں، بازاروں، شاپنگ سنٹروں، درباروں یا پھر کسی بھی جگہ سے بچھڑنے والے بچے پولیس کو ملتے ہی والدین کے موبائل پر ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔ پھر متعلقہ تھانے کے اہلکار بچے کوگھر تک پہنچائیں گے۔

ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب وقاص نذیر کہتے ہیں یہ ایپ قوت گویائی، بینائی اور ذہنی معذور افراد کی پریشانی کو مدنظر رکھ کر بھی تیار کی گئی ہے۔محکمہ پولیس کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ایپ کے حوالے سے عوام میں آگاہی کیلئے اشتہاری مہم بھی چلائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں