قربانی کے جانوروں کیلئے قصابوں کی بکنگ شروع، مہنگائی کے شور میں قصابوں نے بھی دام بڑھا دئیے۔ عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کے ریٹس الگ الگ ہونگے۔

عید قرباں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی قصابوں نے بھی کمر کس لی۔ جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ بلند کر دئیے۔ عید کے پہلے دن بکرے کو ذبح کرنے کا ریٹ 6 سے 7 ہزار روپے مقرر کر دیا۔ دوسرے دن 5 اور تیسرے دن کا ریٹ 4 ہزار روپے تک ہو گا۔ گائے یا بیل کی قربانی کرنے والوں کو پہلے دن قصاب کو 25 ہزار، دوسرے دن 20 ہزار اور تیسرے دن 15 ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔ اسی طرح اونٹ کی قربانی کیلئے قصابوں نے پہلے دن کا ریٹ 35 ہزار، دوسرے دن کیلئے 30 اور تیسرے دن کا 25 ہزار روپے مقرر کر دیا ہے۔

قصابوں کی تلاش اور بکنگ کیلئے آئے شہری مہنگے دام سن کر پریشان کہتے ہیں مہنگائی نے جانوروں اور قصابوں دونوں کے ریٹ بڑھا دئیے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا ہےکہ جہاں قربانی کے جانور خریدنا ایک مسئلہ ہے وہیں قصابوں کے بڑھتے دام نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں