سعودی عرب نے حج سے قبل کورونا فراڈ کی سازش ناکام بنادی

ریاض: سعودی عرب نے حج کے آغاز سے 2 روز قبل جعلی کورونا ویکسین اور ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹس کی خریداری یا فراہمی کے الزام میں 120 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے نیوز نے کہا کہ ملزمان میں وزارت صحت کے 9 عہدیدار بھی شامل ہیں جن سب پر الزام ثابت ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کووِڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حامل 60 ہزار سعودی شہری حج کا فریضہ انجام دیں گے اور یہ دوسری مرتبہ ہے کہ حج کا انعقاد محدود پیمانے پر ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں