پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ‘سکوک ون’ کی بُک بلڈنگ کے عمل سے 5 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد حاصل کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی ایئرلائن نے کراچی کے ایک ماہ کے انٹربینک کے کٹ آف قیمت کے ریٹ (کائی بور) سے 100 بیسز پوائنٹس (ایک فیصد) کی پیشکش پر یہ رقم حاصل کی۔یہ سال 2021 کا پہلا اسلامی بانڈ ہے جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے اور اسے سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کی قانونی لیکویڈٹی ضروریات کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بینک اسلامی کے سربراہ برائے سرمایہ کاری حارث منور نے ڈان سے بات کرتے ہوئے 10 سالہ بانڈ کے لیے کٹ آف قیمت کی تصدیق کی۔بینک اسلامی نے اس معاملے میں مشیر اور تین بک رنرز میں سے ایک کا کردار ادا کیا۔حارث منور نے کہا کہ تقریباً 25 اہل سرمایہ کاروں نے بک بلڈنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

پی آئی اے، سرمایہ کاری کی ضروریات اور جزوی تصفیہ کے موجودہ روایتی /اسلامک فنانسنگ کی سہولیات کے لیے سکوک کے عمل کو مستقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں