سری نگر: بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی پر پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر حلال جانوروں کی قربانی روکنے کے لیے اپنی فورسز کو ہدایت جاری کی تھیں۔

مودی سرکار کا مذہبی آزادی پر ایک اور حملہ، مسلمانوں کو گائے کی قربانی سے روک دیاتاہم سرکاری عہدیدار جی ایل شرما نے واضح کیا کہ پابندی سے متعلق فیصلے کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جانوروں کی معقول طریقے سے نقل و حمل کو یقینی بنانا چاہتی تھی اور مسلمانوں کے تہوار کے موقع پر ’ظلم‘ کو روکنا تھا۔

’دی کشمیر والا‘ نامی مقامی نیوز پورٹل کے مطابق انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ وہ جانوروں کے ویلفیئر بورڈ کے قوانین کا اطلاق یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں