اینٹی کرپشن کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن جاری ہے۔چھانگا مانگا میں محکمہ آبپاشی کی ساڑھے 15 ایکڑ زمین واگزار کروا لی گئی

تفصیلات کےمطابق لاہور اور سرگودھا میں قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کاروائیاں کی گئیں ہیں،جس میں اینٹی کرپشن کی جانب سےبااثر قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے

اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے چھانگا مانگا کے علاقہ میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کی ساڑھے پندرہ ایکڑ زمین واگزار کروالی،چھانگا مانگا میں قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منیر احمد کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحصیل ساہیوال کے علاقہ سے دو کنال پندرہ مرلہ کمرشل سرکاری زمین واگزار کرائی، مالیت ایک کروڑ سینتیس لاکھ سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں