عید پر سیروتفریح کا پروگرام بنا لیں،تینوں دن شہر کے پارکس بند نہیں ہوں گے۔پی ایچ اے کے پارکس صبح 7 سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے ،داخلے کے لیے ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

عید الاضحٰی پر شہر لاہور کے باسیوں کو تفریح کا موقع مل گیا ۔عید کے تینوں روز شہر کے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس کھلے رہیں گے۔ گذشتہ تین عیدوں پر شہر کے تمام پارکس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے ,2020 کے دوران عید الفطر اور عید الاضحٰی پر پارکس مکمل بند رہے۔

2021 میں آنے والی عید الفطر پر پارکس کو مکمل بند رکھا گیا۔لیکن اس عید پر این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں پارکس کھولنے کی اجازت دی گئی ۔عید الاضحٰی پر پارکس مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔

پی ایچ اے کے پارکس صبح سات بجے سے رات نو بجے تک کھلے رہیں گے ۔پارکس میں داخلے کے لیے ماسک لازم قرار دے دیا گیا۔ پارکس کو کھولنے سے متعلق ابھی تک این سی او سی اجلاس سے کوئی ہدایات نہیں آئیں۔ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سےعید الاضحٰی کے تینوں دن پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں