لاہور میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا شہر میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے 12 ڈیلٹا وائرس کیسز کی تصدیق کر دی۔ محکمہ پرائمری سکینڈری ہیلتھ نے 2 روز قبل مشتبہ نمونے لیےتھے۔ 28 نمونوں میں سے 12 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ مشتبہ نمونے میو، سروسز، جناح ہسپتال کے مریضوں سے لیے گئے۔ ڈیلٹا وائرس کی تشخیص محکمہ صحت کی لیبز میں کی گئی

سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی لیبارٹریز میں بھارتی وائرس کی تشخیص کی مشینیں، کٹ موجود ہیں۔ بھارتی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی وائرس کا پھیلاؤ دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ بھارتی وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ویکسین ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد سے بھارتی وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ بھارتی وائرس ڈیلٹا وائرس کی شہر میں موجودگی درست ہے۔ بھارتی وائرس ڈیلٹا کے متعدد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دیگر وائرس کی نسبت بھارتی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ بھارتی وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ویکسین اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں