لاہور میں عید کے تینوں دن بارش کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 19 جولائی سے لاہور میں اچھی بارشیں برسانے والے نظام کے آنے کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 19 جولائی سے بارشیں برسانے والے ایک نئے نظام کے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں اچھی بارشیں متوقع ہیں جن کا سلسلہ ممکنہ طور پر تین روز تک جاری رہ سکتا ہے

واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے عید الاضحی کے دن بارشوں کا سلسلہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس مرتبہ بھی یہی صورت حال برقرار رہنے کی اُمید ہے۔ اس تناظر میں شہر میں صفائی کے ذمہ دار اداروں کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جانوروں کی الائشیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ بلدیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران الائشیں اِدھر اُدھر پھینکنے سے تعفن پھیل سکتا ہ

اپنا تبصرہ بھیجیں