سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے۔ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لیےتمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

این سی او سی کے نوٹیفیکشن کے مطابق سیاحتی مراکز کے لئےاسپیشل ایس او پیز جاری کئے گئےہیں۔ سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صرف ویکسینیٹد افراد کو بین الصوبائی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں بکنگ نہیں کی جا سکے گی۔ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی خصوصی تصدیق کی جائے گی۔ ہوٹلز میں ڈائننگ کے لئے 50 ٪ گنجائش کےاصول پر عمل کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہیلتھ کئیر کا بتانا تھا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئےاسپیشل ایس او پیزجاری کئے گئے ہیں۔ تما م اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز صرف 70٪ گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی پابند ہوں گی

مزید تفصیلات کے مطابق عید پر صرف میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپ، ڈیری شاپس، تندور، ٹیک اویز اور ڈلیوری سروسز کو 24/7کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ انڈور ڈائننگ ا ور دیگر انڈور سرگرمیوں میں صرف وکیسینیٹد افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز 50 ٪ گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔ سیکرٹری سارہ اسلم نے تلقین کی کہ شہری ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں