شہر لاہور کی سنی گئی، حکومت اپنے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر مہربان ہوگئی۔ بجٹ میں 433 ترقیاتی سکیموں کی مد میں 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایک ارب 55 کروڑ کے فنڈز ارکان صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ایک ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں کی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔ 45 کروڑ روپے سٹریٹ لائٹس کی مد میں مختص کئے گئے۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور نے جاری ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کرکے منظوری دے دی۔

محکمہ خزانہ نے مالی سال 2021.22کے لئے فنڈز مختص کر دیئے۔ سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو پی پی 162 کے لئے 4 کروڑ 9 لاکھ سے زائد کے فنڈزملیں گے۔ عبدالعلیم خان کو این اے 129کے لئے بھی 7کروڑ 9لاکھ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 125 کے لئے 7 کروڑ 9 لاکھ روپے۔ سینیٹراعجاز چودھری کو این اے 133 میں ترقیاتی کاموں کیلئے 7 کروڑ 9 لاکھ روپےکے فنڈزدیئےجائیں گے۔این اے 124 سے ٹکٹ ہولڈر محی الدین دیوان، این اے 126سے چودھری اعجاز ڈیال کو فنڈز ملیں گے۔ این اے 127سے ٹکٹ ہولڈر جمشید اقبال چیمہ، این اے 131سے ہمایوں اختر، این اے 134سے ملک ظہیر عباس کے لئے 7کروڑ 9لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح پی پی 146سے ٹکٹ ہولڈر زمان نصیب کو 4کروڑ 9لاکھ سے زائد فنڈز ملیں گے۔ پی پی 148سے آجاصم شریف، پی پی 149 سے زبیرنیازی کیلئے 4کروڑ 9لاکھ روپےمختص کیے گئے۔ پی پی 150سے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد اصغر، پی پی 152سے محمد ارشاد ڈوگرکوبھی فنڈز ملیں گے۔

پی پی 156سے ٹکٹ ہولڈرمحمد افتخار، پی پی 157سے شعیب صدیقی کیلئے 4کروڑ 9لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پی پی 163سےٹکٹ ہولڈربلال اسلم ، پی پی 164سے یوسف علی، پی پی 165سے چودھری منشا کو فنڈز ملیں گے۔ پی پی 166سے عبدالکریم اور پی پی 172سے خالد محمود کو 4کروڑ 9لاکھ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق 245سڑکوں کی سٹریٹ لائٹس کے لئے 45کروڑروپے مختص کئے گئے۔ 132 جاری ترقیاتی سکیموں کی مد میں ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔چیف فنانس آفیسر یوسف سندھو کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021.22 کے بجٹ میں سکیموں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں