عید کے تینوں ایام کے دوران 55ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی صفائی کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ عید پر تین روز کے دوران تقریباً 52ہزار ٹن سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا تھا جبکہ رواں عیدپر یہ مقدار 55ہزار ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ معمول کے دنوں میں لاہور میں ہرروز تقریباً 6ہزار ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے عید پر صفائی کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 35 سو اضافی گاڑیاں حاصل کی ہیں جبکہ شہر میں 290مقامات پر صفائی کیمپ بھی فعال کردئیے گئے ہیں۔ اِن کیموں کے ذریعے اب تک بڑی تعداد میں پلاسٹک بیگز شہریوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اِس مرتبہ بھی عید پر بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجمان جمیل خاور نے بتایا کہ کمپنی کی طرف سے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں