کراچی میں کووڈ-19 کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، مرتضیٰ وہاب.

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں عیدالاضحی کی تعطیل سے قبل کووڈ-19 کی صورتحال انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہوگئی ہے۔

کراچی میں پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر میں مثبت کیسز کی شرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑھ کر 23.12 فیصد ہوگئی ہے جبکہ 10 دن قبل یہ شرح 8.5 سے 9 فیصد تھی، حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد کووڈ-19 کے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں