اسلام آباد: زرمبادلہ اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کے باوجود پاکستان نے مالی سال 2021 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافی بیرونی قرضہ لیا جو 14 ارب 30 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور کے وزیر کے مطابق حکومت نے مالی سال 21-2020 کے عرصے میں 14 ارب 28 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال قرضے کا حجم 10 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔حکومت نے مالی سال 2021 کے پہلے 11 ماہ میں مزید 63 فیصد غیر ملکی قرضے حاصل کیے

علاوہ ازیں 21-2020 کے بجٹ میں مجموعی بیرونی قرض کا ہدف 12 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جس میں 17 فیصد اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو درآمدات اور اس سے قبل کے قرضوں کی مالی اعانت کی ضرورت ہے۔قرضوں کا بڑا حصہ یعنی 8 ارب 20 کروڑ ڈالر غیر روایتی کثیرالجہتی اور دوطرفہ قرض دہندگان کے ذریعے محفوظ بنایا گیا جبکہ سعودی عرب سے حاصل کردہ ایک ارب ڈالر کا قرض ایک سال کے دوران پورا نہیں ہوسکا۔

اس خلا کو چینی قرض حاصل کرکے پورا کیا گیا جو اصل بجٹ تخمینے کا حصہ نہیں تھا۔علاوہ ازیں حکومت نے بین الاقوامی بانڈز کے ذریعے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے بجٹ کے ہدف کے مقابلے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں