شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ایبٹ روڈ ،لکشمی، شملہ پہاڑی ،گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مون سون کا دوسرا سپیل شہر میں داخل ،شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش  کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے حوالے سے یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ سلسلہ شہر میں مزید دو دن کا مہمان رہے گااور اسی طرح تیز اور ہلکی بارش ریکارڈ کی جائے گی ۔

مون سون کے آغاز کے بعد سے ملک بھر کے طول وعرض میں بارشیں برس رہیں۔ قراردیا جاتا ہے کہ ملک میں مون سون کےدوران ہرسال اوسطا تقریبا 140 ملی میٹر بارش ہوتی ہے تاہم گذشتہ سال معمول سے 41فیصد بارشیں زیادہ برسیں تھیں ۔ ماہرین موسمیات کا گمان ہے کہ اِس سال بارشیں گذشتہ سال کی نسبت تو کم لیکن معمول سے قدرے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں