خیبر پختونخوا(کےپی) میں گزشتہ4 روز سے جاری بارشوں اور سیلاب سے مختلف علاقوں میں 15 افراد جاں بحق اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 4 روز سے جاری بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، 21 گھروں کو جزوی جبکہ 4 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، خاتون جاں بحقپی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے قر یبی رابطے میں ہیں۔

خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ریلیف یوسف رحیم کا کہنا تھا کہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شب قدر، مٹہ اور رستم خیل کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کی ہدایت پر امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے ڈی جی پی ڈی ایم اپنے دفتر میں موجود رہے اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر بھی اہلکار عوام کی رہنمائی اور دیگرسہولیات کی فراہمی کے لیے موجود ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے باجوڑ میں کشتیاں ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈی سی سے رابطہ کر کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قر یبی رابطے میں ہیں، صوبے بھر کے دریاوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، عوام مون سون سیزن میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں