کراچی: ملک میں بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہےسندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

صوبے میں کریانہ، بیکری اور فارمیسی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ حکومت نے پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس پر انڈور اور آؤٹ ڈور بند ہوگا تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی، سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

کورونا کی چوتھی لہر، حکومت نے خبردار کردیا!پابندیوں سے متعلق ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف کی اجازت ہوگی، تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں