اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارت کے زیر استعمال اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سافٹ ویئر ‘پیگاسس’ کا معاملہ سامنے آنے پر اقوام متحدہ سے تحقیقات اور بھارت کو احتساب کے دائرہ کار میں لانے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف او کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جاسوسی کےلیے استعمال کرنے والے سافٹ ویئر سے متعلق اطلاعات کی روشنی میں ہم اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں سے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے، حقائق کو سامنے لانے اور بھارت کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مزیدپڑھیں: ‘پیگاسس’ کے ذریعے جاسوسی: نریندر مودی نے ’غداری‘ کا ارتکاب کیا، راہول گاندھی

مزیدپڑھیں: ‘پیگاسس’ کے ذریعے جاسوسی: نریندر مودی نے ’غداری‘ کا ارتکاب کیا، راہول گاندھیانہوں نے کہا کہ بھارت نے صحافیوں، ججوں، سفارتکاروں، سرکاری اہلکاروں، سماجی حقوق کے کارکنوں اور عالمی رہنماؤں کے فون اور کمپیوٹرز ہیک کرنے کے لیے اسرائیلی ساختہ اسپائی ویئر کا استعمال کیا۔ترجمان ایف او نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جاسوسی سے متعلق بھارتی آپریشن کی اطلاعات پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے جس میں دیگر کے علاوہ وزیر اعظم خان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں