وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا نعرہ لگا کر پاکستان کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔

محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری پوری الیکشن مہم کے دوران کشمیر جیسے حساس قومی مسئلے پر اپنی سیاست کا رنگ چمکا رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے نگران وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑ چکے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنا امیدوار نہیں سنبھال سکی۔ سراج الحق اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے ایسے الزامات لگا رہے ہیں۔ ہماری دیواریں گرانے کا دعویٰ کرنے والوں کی اپنی چھت گر چکی ہے۔ سراج الحق کو ثبوت کے ساتھ کشمیر الیکشن کمشنر کے پاس جانا چاہئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تھیٹر سجا کر افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو کشمیری مسترد کر دیں گے۔ فوج کسی کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ برسات میں پی ڈی ایم اے نے ہر ضلع میں ویئر ہاؤس قائم کر لئے ہیں۔ اس مرتبہ لانگ بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کا نعرہ لگا کر پاکستان کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے۔

محکمہ تعلقات عامہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری پوری الیکشن مہم کے دوران کشمیر جیسے حساس قومی مسئلے پر اپنی سیاست کا رنگ چمکا رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے نگران وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑ چکے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنا امیدوار نہیں سنبھال سکی۔ سراج الحق اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے ایسے الزامات لگا رہے ہیں۔ ہماری دیواریں گرانے کا دعویٰ کرنے والوں کی اپنی چھت گر چکی ہے۔ سراج الحق کو ثبوت کے ساتھ کشمیر الیکشن کمشنر کے پاس جانا چاہئے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تھیٹر سجا کر افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو کشمیری مسترد کر دیں گے۔ فوج کسی کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کے ساتھ کھڑی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ برسات میں پی ڈی ایم اے نے ہر ضلع میں ویئر ہاؤس قائم کر لئے ہیں۔ اس مرتبہ لانگ بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں