اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پاکستان میں صاف ترین ایندھن کی بنیاد پر آنے والی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی درآمد پر سیلز ٹیکس کو 5 فیصد تک کم کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری جب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی تھے تو ملک میں ای وی کے بڑے حمایتی تھے۔رپورٹ کے مطابق ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو نئی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرانے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں پیش پیش ہیں اور ملک میں بڑی تعداد میں ای وی کی موجودگی اس کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ موجودہ آٹو سیکٹر ای وی پالیسی کی مخالفت کرتا رہا ہے تاہم جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے رواں سال دسمبر تک اعلیٰ کارکردگی والی بیٹریاں متعارف کروائی جاسکتی ہیں، جس میں ایک چارج پر 1200 کلومیٹر تک سفر کرنے کی گنجائش ہوگی’۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مقامی طور پر پہلی تیار کردہ الیکٹرک موٹرسائیکلانہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آٹو سیکٹر کے تنوع میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمد شدہ پیٹرول پر انحصار کم ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔وفاقی وزیر نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ای وی کی چارجنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے اقدام کی بھی تعریف کی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بعد نجی شعبے نے ملک بھر میں ای وی چارجنگ پوائنٹس قائم کرنا شروع کردیے ہیں

تاہم چارجنگ پوائنٹس کے لیے کوئی ریگولیٹر موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں مختلف وزارتوں میں الجھن دیکھی جارہی ہے۔جہاں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تیل کی دو بڑی کمپنیوں (او ایم سی)، سرکاری پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل پاکستان، نے پہلے ہی ای وی کے لیے چارجنگ پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں