پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن اگلے برس جنوری فروری میں منعقد ہو گا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان جمعہ کو ٹیلی کانفرنس ہوئی جس کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن جنوری فروری میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین یعنی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ایونٹ کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل کے سینئر جنرل مینیجر آپریشنز عثمان واہلہ کے علاوہ تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جبکہ رائٹس کے ایویلیوایشن کے فریم ورک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کہنا ہے کہ جنوری فروری میں موسم کی وجہ سے کراچی میں ہی پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن ہونے کا زیادہ امکان ہے جبکہ یو اے ای کا وینیو بھی خارج از امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول ٹور سے قبل 15 فروری سے پہلے پی ایس ایل کا ایڈیشن ختم کرنا ہے اس لیے یو اے ای میں بھی ایونٹ کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں