شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ ،فلائی اوور کے ساتھ سڑکوں پر پیچ ورک اور کارپٹنگ کے لیے علیحدہ رقم مختص کردی گئی ہے۔

ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے فلائی اوور ایڈ گریڈ اور ڈائیورشن کو پلان کا حصہ ہی نہیںبنایا منصوبے کے پی سی ون میں ڈائیورشن سڑکوں پر پیچ ورک شامل نہ ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوچکاہے۔

ایل ڈی اے کا فلائی اوور کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پیچ ورک کا کام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ڈائیورشن روٹ پر پیچ ورک کے لیے تخمینہ لاگت تیار کی گئی ہے اُس کےمطابق ڈائیورشن روٹ پر پیچ ورک کے لیے 86 لاکھ 16 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،جبکہ ڈائیورشن روٹ پر کارپٹنگ کا کام 25 دنوں میں کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیںشاہکام چوک کے گردو نواح میں بھی سڑکوں کی کارپٹنگ کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں