آشیانہ روڈ پر واقع گاؤں میں کمرے کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقع اعوان مارکیٹ مین بازار کے قریب پیش آیا جہاں اللہ دتہ نامی شہری اپنے مکان کا تعمیراتی کام کروا رہا تھا۔اسی دوران ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں