مام صوبوں میں پنجاب کا صحت بجٹ سب سے زیادہ ہے: صوبائی وزیر صحتصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنائی جا ئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج سے ملحقہ ٹیچنگ اسپتال کو 2022 میں مکمل آپریشنل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ امسال بجٹ میں 370 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے پرانے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 5 ۔22ارب روپے فراہم کئے ہیں جو کہ اسی مالی سال کے دوران خرچ کئے جائیں گے ۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں پنجاب کا صحت کا بجٹ سب سے بڑا اور تاریخی ہے -سال کے آخر تک پنجاب کے 2 کروڑ93 لاکھ خاندانوں کو فیملی انشورنس جاری کر دیا جائے گا ،ابتک 85لاکھ لوگوں کو صحت کارڈ جاری کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں