کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے اور ڈالر کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 850 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 536 روپے کم ہوکر 94 ہزار 200 روپے رہی۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 9 پیسے کم ہوگئی۔انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 161 روپے 23 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 161 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں