لاہور سے تعلق رکھنے والے کم عمر کوہ پیماہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، 19 سالہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر کوہ پیماہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے یہ کارنامہ 19 برس 4 مہینے اور 16 دن کی عمر میں کیا، سیکنڈ ائیر کے طالب علم شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین چوٹی آج سر کی۔ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے 10ویں پاکستانی ہیں

ان کے والد کہتے ہیں بیٹے شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، یہ ان کے لئے قابل فخر ہے۔یاد رہے شہروز کاشف نے 11 مئی 2021 کو دنیا کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں