ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کو بھی گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے محکمہ اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈویژن برائے شہریت نے ماحولیاتی نظام کے لیے کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کے مالکان اور کاروباری شخصیات کو پانچ سال کے لیے گولڈن ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ابوظبی حکام نے حب 71 کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تجارتی شخصیات کے لیے گولڈن ویزہ پروگرام میں توسیع کی۔فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے بھی اس فیصلے کی توثیق کی، جس کے بعد متعلقہ محکموں کو جائزہ لینے اور توثیق کے حوالے سے خطوط جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک بار جب کاروباری افراد حب 71 سے توثیق کا خط حاصل کرلیں گے تو وہ گولڈن ویزہ کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں، جس کی حتمی منظوری اُن کا انٹرویو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں