تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز میں لاہور پولیس اوراتھارٹی افسران کےمنعقدہ اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان نے کی جبکہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی سمیت دیگر افسران موجودتھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام سکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیے۔ جلوسوں اور مجالس کی کوریج کیلئے 600 سے زائد کیمرے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے۔
