اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف کرلیا اور رواں سال کے لیے عالمی شرح نمو میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد اور آئندہ سال کے لیے 9.9 فیصد پر ہی رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری کی جانے والی عالمی معاشی آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کی اپڈیٹ میں آئی ایم ایف نے وسیع پیمانے پر کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں پر دباؤ کی وجہ سے بھارت کی موجودہ سال کی شرح نمو میں تین فیصد کمی کی۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ ’چند ممالک (جیسے مراکش اور پاکستان) میں مضبوط سرگرمیوں کی وجہ سے مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے لیے منصوبوں پر نظر ثانی کی گئی ہے، جزوی طور پر چند دیگر میں کمی کی گئی ہے تاہم اس نے پاکستان کی متوقع نمو کی شرح کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا جو آئی ایم ایف نے رواں سال اپریل میں 2022 کے لیے 4 فیصد اور 2026 کے لیے 5 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔
عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ 2021 کی عالمی پیش گوئی اپریل 2021 کے ڈبلیو ای او سے بدلی نہیں گئی تاہم اس میں بہت نظرثانی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں