مہنگائی کے وار، غریب سے سستا گھی، چینی اور سبسڈائز آٹا بھی چھین لیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 170 روپے سے بڑھا کر 260 روپے کا کر دیا گیا۔ 67 روپے 50 پیسے والی چینی 84 روپے 50 پیسے کی کر دی گئی۔ 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کا کر دیا گیا۔ 10 کلو والا آٹے کا تھیلا 400 سے بڑھ کر 475 روپے کا ہو گیا۔ گھی 90 روپے، چینی 17 روپے اور آٹا 7.50 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں