ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔ فضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر گونجتا رہا۔
قوم 74 واں یوم آزادی آج شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، کورونا سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
لاہور کے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شریک نہیں ہوں گے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ مسلم لیگ(ن)اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام بھی یوم آزادی کی تقاریب ہوں گی۔
یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔پاکستان رینجرز سے آرمی کے چاق و چوبند دستے نے فرائض کی ادائیگی کا چارج سنبھال لیا ۔قومی پرچموں اور شامیانوں سے پورے باغ کو سجا دیا گیا ،سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں