وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران عہدے سے مستعفی، استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھیج دیا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی استعفی کی کاپی کے مطابق ایس ایم عمران نے زاتی وجوہات کی بنا پر وہ مستعفی ہوئے، متن میں کہا گہا کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس عہدے کے لیے منتخب کیا۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں اپنے دور میں ہونے والے 14 اہم امور کا ذکر بھی کیا، ایل ڈی اے میں نقشوں اور سوسائٹیوں کی منظوری کو آسان کیا، شہر میں کمرشلائزیشن کے عمل کو آسان بنایا، ایل ڈی اے ایونیو کے 20 سالہ اور ایل ڈی اے سٹی کے 12 سالہ مسائل کو حل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں