سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اور 19 اگست کو 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اور 19 اگست کو صوبے بھر میں سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت سمیت دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب کراچی میں پہلے ہی سے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی پابندی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بھی 9 سے 11 محرم الحرام تک تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں