ملک مبشر کھوکھرعرف گوگا کے قتل کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھرعرف گوگا کے قتل کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔ ملزم ناظم کو جیل میں گٹھوں نے اکسایا اور جیل سے باہر نکل کر ملزم نے ملک مبشر کھوکھر کو قتل کیا۔

ملزم ناظم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ کوٹ لکھپت جیل میں گٹھوں کے ساتھ قید رہا۔ ذرائع کے مطابق جیل میں گٹھوں نے قاتل ناظم کو مقتول ملک مبشر کھوکھر کے خلاف اکسایا اور اشتعال دلایا۔ جس کے بعد ناظم نے جیل ہی میں ملک مبشر کو قتل کرنے کا ارادہ کر لیا تھا۔ مانووال پنڈ میں ملک مبشر کھوکھر کی گٹھوں سے دیرنیہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ ایس ایس پی منصور امان کے مطابق ملزم ناظم سے ملک مبشر کھوکھر قتل کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں