رجسٹری برانچ میں اربوں روپے کا گڑبڑگھوٹالا،بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سوا ارب کی ملکیتی اراضی کی 20کروڑ روپے کی رجسٹری کرنے کا انکشاف ،شکایت پر ڈپٹی کمشنر برہم ہوگئے ۔

لاہور کی رجسٹری برانچوں میں اربوں روپے کےبڑےگھپلوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔گھپلوں کا انکشاف پر سینکڑوں رجسٹریوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موہلنوال میں سوا ارب کی ملکیتی اراضی کی20کروڑ روپے میں رجسٹری کرنے کا انکشاف ہوا۔ اراضی مالکان کی شکایت پر ڈی سی لاہورافسران پربرہم ہوگئے اور رجسٹری کرنے والے افسروں کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور میں رجسٹریوں کے عمل کو مانیٹر کیا جائے گا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے2021میں ہونےوالی رجسٹریوں کے آڈٹ کروانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیاہےاور آڈٹ کے اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کو سونپ دیئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں