دنیا کے مختلف ممالک کی طرح افغانستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے اور عزا داری کی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل، ہرات اور مزار شریف سمیت مختلف افغان شہروں میں یومِ عاشورکےجلوس نکالےگئے جس میں شرکا نے عزاداری بھی کی، اس دوران طالبان کی جانب سے سکیورٹی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
2 روز قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں طالبان رہنما ہزارہ محلے دشتِ برچی میں ہونے والی مجلس میں شریک ہوئے اور شیعہ برادری کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی موجودگی میں کابل میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
دوسری جانب ایران اور لبنان سمیت دیگر مسلمان ممالک میں بھی یوم عاشور کے موقع پر شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں