صوبائی دارالحکومت لاہور کے مینار پاکستان میں بدتمیزی کا نشانہ بننے والی لڑکی کا میڈیکل نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال میں کیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس اب تک 30 افراد کو حراست لے چکی ہے ۔کیس سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر کیساتھ ہونے والی دست درازی کے واقعہ کے بارے میں مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
عائشہ کے ساتھ لڑکے عامر نے ون فائیو پر پہلی کال 7 بج کر 15 منٹ پر کی جبکہ ون فائیو کو دوسری کال 7 بج کر26 منٹ پر کی گئی پھرتیسری کال سوا 8بجےکی گئی۔8 بج کر 40 منٹ پر متعلقہ ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچا۔
پولیس ٹیم لڑکی کو ملزمان سےچھڑا کر پولیس سٹیشن لےآئی تاہم پولیس نے موقع پر کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔
ابتدائی طور پرلڑکی نے تھانےمیں کہاوہ کوئی کارروائی نہیں کراناچاہتی۔ متاثرہ لڑکی شاہدرہ کے بجائے قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ کی رہائشی ہے اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نرس ہے۔
دوسری جانب انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 30مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں