ایسے میں کہ جب حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایمز) کے استعمال اور انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے

سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری حالیہ سرکلرز نے انتخابات سے متعلق اہم بلز التوا کا شکار کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق سینیٹ کمیٹی نے منگل کے روز بلایا گیا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین تاج حیدر نے ایک خط کے ذریعے سینیٹ سیکریٹری کو آگاہ کیا کہ ای وی ایمز پر بریفنگ کے لیے سیکریٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چیئرمین نادرا کو طلب کرنے کی ان کی درخواست سینیٹ سیکریٹریٹ نے مسترد کردی۔
حکومت کی یکطرفہ طور پر انتخابی اصلاحات نہ کرنے کی یقین دہانی
انہوں نے بتایا کہ اس کے باعث ان کے پاس 24 اگست کو بلائے گئے کمیٹی اجلاس کو ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے یک طرفہ طور پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو کمیٹی سے خارج کرنے کا معاملہ بھی تاج حیدر کی جانب سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرنے کا سبب بنا۔
سینیٹ کمیٹی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل پر غور کیا جانا تھا جو کہ قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں آئی ووٹنگ اور ای وی ایمز پر چیئرمین نادرا اور سیکریٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بریفنگ بھی شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں