کورونا کی چوتھی لہر سکولوں پر اثر انداز ہونے لگی، شہر کےایک سرکاری سکول میں کورونا وائرس کے 3 کیسز سامنے آگئے۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا کےوار، مختلف سکولوں میں مجموعی طور پر تین طالبات اور ایک ٹیچر میں وائرس کی تصدیق ہوگئی
جن سکولوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ان میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ا عوان ٹاؤن بھی شامل ہے ۔ ان کیسز کے سامنے آنے کے باوجودایجوکیشن اتھارٹی نے تاحال کوئی ایکشن نہ لیا ۔
واضح رہے کہ کورونا کے سابق ایس او پیز کے مطابق دو یا دو سے زیادہ کیسز پر سکول کو سیل کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں