دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے پر بھی جیل ہوجاتی ہے :ماہرہ خان

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں عورت پر بْری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے ردّعمل پر ایک صارف نے جواباََ کہا کہ میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے ۔اداکارہ نے صارف کے جواب پر کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسے جرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرات نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اْتر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں